وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل کو تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لئے چار پارٹیاں پری کوالیفائی ہو چکی ہیں اور جلد ہی بڈنگ کا عمل شروع ہوگا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ قومی ائیرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، تاہم شرط یہ ہے کہ نجکاری کے بعد قومی ائیرلائن کا نام اور تھیم تبدیل نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم نے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں پرواز کے قابل طیاروں کی تعداد بڑھانے اور پروازوں کی بروقت روانگی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ہدایت جاری کی۔













