محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹا کر فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹا کر فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹانے پر غور ہو رہا ہے۔
حکومت نے محمود خان اچکزئی کی نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھا ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بیان کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام فائنل ہے۔














