عالمی امداد 20.5 بلین ڈالر، امریکا سرفہرست، یو اے ای تیسرے نمبر پر

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا دنیا کا سب سے بڑا امداد دہندہ ملک ہے، جبکہ یورپی یونین اور متحدہ عرب امارات بھی نمایاں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا ہے، جبکہ یورپی یونین دوسرے اور متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کو آرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکا نے اس سال 3.57 بلین ڈالر امداد فراہم کی، جو دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے عالمی انسانی امداد کے طور پر 1.46 بلین ڈالر فراہم کیے، جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 7.1 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی امدادی رقم مجموعی طور پر 20.5 بلین ڈالر رہی، جس میں امریکا اور یورپی یونین نے اول اور دوم مقام حاصل کیا۔

رواں سال فلسطین کو سب سے زیادہ عالمی امداد کا 44 فیصد فراہم کیا گیا، جبکہ سوڈان بحران کے لیے 600 ملین ڈالر اور افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے بھی فوری امداد پہنچائی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں