یورپی یونین نے افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، طالبان اور ٹی ٹی پی کا چہرہ بے نقاب ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی یونین نے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے، جس سے افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حقیقی چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔
یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ معقول اور حقیقی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتی ہے اور پاکستان کی تشویش ٹھوس حقائق پر مبنی ہے۔
سفیر نے تصدیق کی کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، جو کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے دلائل اور شواہد کے ساتھ یہ مؤقف پیش کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی بھارتی سرپرستی میں افغانستان سے سرگرم ہے، اور یورپی یونین کی توثیق اس مؤقف کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔














