اسرائیل کی غزہ معاہدے کی خلاف ورزیاں، 32 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، 32 فلسطینی شہید، محکمہ صحت کے مطابق 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ایک دن میں مزید 32 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

بنی سہیلہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران خان یونس کے قریب 3 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جبکہ ناصر ہسپتال کے قریب ایک اور حملے میں 2 افراد شہید ہوئے۔ صیہونی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شہداء میں 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 88 فلسطینی زخمی ہوئے اور طبی مراکز پر دباؤ برقرار ہے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک 69 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ امدادی رسائی محدود ہے۔ خان یونس اور اطراف کے علاقوں میں تباہی کا سلسلہ جاری ہے، گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ملبے تلے درجنوں شہریوں کی تلاش جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں مجموعی زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 833 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں