ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی عدم ادائیگی، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس کی اپیل

بلدیہ عظمیٰ کے ریٹائرڈ ملازمین کو دو ماہ سے پنشن نہ ملنے پر مالی مشکلات کا سامنا، وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلدیہ عظمیٰ کے کئی ریٹائرڈ ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کو چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے ماتحت منتقل کرنے کے بعد ان کی پنشن کا نظام متاثر ہوا ہے، جس کے باعث بزرگ ملازمین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ستمبر 2025 سے پنشن کی ادائیگی نہیں ہوئی، جبکہ بلدیہ حکام سے رابطہ کرنے پر بھی کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا، صرف انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ ان کے پاس گھریلو اخراجات، بچوں کی فیس اور کرایوں کی ادائیگی کے لیے بھی رقم نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ مقروض زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں