ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی، رقم بجلی ترسیلی نظام کی بہتری پر خرچ ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم بجلی کے قومی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

قرض کی رقم سے 290 کلومیٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، جس کا مقصد ملک کے بجلی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ، رقم اسلام آباد اور فیصل آباد کے اہم گرڈ انفراسٹرکچرز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی، تاکہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک 28.5 کروڑ ڈالر اپنے روایتی سرمائے سے جبکہ 4.5 کروڑ ڈالر رعایتی قرض کے طور پر فراہم کرے گا، جس سے پاکستان کی معیشتی استحکام میں تعاون ملے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں