وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں پہلے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے دوسرے فیز کا افتتاح کیا، جس میں 45 الیکٹرو بسیں شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کے پہلے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے دوسرے فیز کا آغاز کیا۔ 45 الیکٹرو بسوں کے فلیٹ کی لانچنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مریم نواز نے بٹن دبا کر الیکٹرو بس کا علامتی افتتاح کیا اور راولپنڈی ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی تعداد 145 تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ ضلع جہلم، چکوال اور اٹک میں بھی 15، 15 الیکٹرو بسیں فراہم کی جائیں گی۔

یہ الیکٹرک بسیں ماحول دوست اور ائیر کنڈیشنڈ ہوں گی، جن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ ان کا کرایہ 20 روپے ہو گا جبکہ طلباء، بزرگوں، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے سفر مفت ہوگا۔

راولپنڈی میں الیکٹرو بس کے روٹس ریلوے اسٹیشن سے ہمراہی بس ٹرمینل اور فوارہ چوک سے کورال چوک تک ہوں گے۔ تیسرا روٹ صدر اسٹیشن سے منور کالونی اور چوتھا مریڑ چوک سے موٹر وے چوک تک ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں