وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ملک میں بڑی تبدیلی کا اشارہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملک میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیا، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہری پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

انہوں نے ضلع ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مقبول لیڈر اور ان کی اہلیہ جیل میں ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابی نتائج میں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ قائد سے وفاداری پر مجھے 50 سال سزا ملی اور ہم نے فسطائی حکومت کا بھرپور مقابلہ کیا۔ ان پر 766 مقدمات درج کیے گئے جن میں قتل اور دہشت گردی شامل ہیں۔

جنید اکبر نے عمران خان کی بہنوں کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز ہونا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں