پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کے ممکنہ نام فیصل آباد اور گلگت سامنے آئے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل میں فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر اتفاق ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیموں کے چھ ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد شامل تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کی ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے ساتھ تنازع ابھی تک حل نہیں ہوا۔ پی سی بی نے پانچ فرنچائزز کو ویلیو ایشن دستاویزات بھیجی ہیں اور تجدید کی پیشکش بھی کی ہے۔
بڈ کرنے والی پارٹیاں دیے گئے پول سے ایک ٹیم منتخب کریں گی۔ پی ایس ایل میں شامل چھ فرنچائز کے معاہدے دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں اور اب ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کی جا رہی ہے۔















