پاکستان ہم سب کا ہے، کسی جنرل یا سیاستدان کا نہیں۔ حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، کسی جنرل یا سیاست دان کا نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی جنرل یا سیاست دان کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔ لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ سیاسی کارکن کسی بھی پارٹی کا ہو، اس کی اہمیت ہوتی ہے اور جو جماعت وراثت پر نہیں چلتی، وہی پاکستان کو نجات دلوا سکتی ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ بنگلا دیش کبھی پاکستان کا حصہ تھا، تاہم گزشتہ 15 سالوں سے بھارت کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہی وہ عنصر ہے جو سب کو جوڑتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل سے جنگ بندی کی درخواستوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے کوشاں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں