سپریم کورٹ نے 22 ہزار سے زائد مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کر دیے، مزید 25 ہزار مقدمات کی منتقلی متوقع۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے 22 ہزار سے زائد مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کر دیے ہیں۔ اس سلسلے کی مزید منتقلی سے یہ تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
تمام آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر مقدمات، نظرثانی درخواستیں، اور آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں بھی آئینی عدالت کو منتقل کی گئی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس میں آئینی عدالت نے برطرف سیلز مین مزمل رفیق کو تیاری کے لیے وقت دیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے خبردار کیا کہ آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے اور آئندہ سماعت پر ستائیس ویں آئینی ترمیم کے مطالعہ کی ہدایت کی۔
عدالت نے براہ راست درخواست دائر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ درخواست گزار کسی وکیل سے مشورہ کریں۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔














