نئے صوبوں کی آئینی ترمیم ممکن، کراچی کے مالی حقوق نظرانداز۔مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم ہو سکتی ہے اور سندھ میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے فنڈز پر بھی بات کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے۔ مصطفیٰ کمال نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 2400 ارب روپے ملے، جن میں سے کراچی کو 800 ارب روپے ملنے چاہیے تھے، مگر صرف 100 ارب دیے گئے۔ وفاقی حکومت کہتی ہے کہ تمام پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے گئے، جا کر ان سے لیں۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسے منظور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے زرعی ٹیکس کی مخالفت کرتی تھی، لیکن آئی ایم ایف کے دباؤ پر زرداری صاحب نے زرعی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔

مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ صوبے بنانے کی آئینی ترمیم بالکل ممکن ہے اور یہ بحث تب ہوتی ہے جب ہمیں حقوق نہیں ملتے۔

دیگر متعلقہ خبریں