سعودی ولی عہد کا امریکا میں ایک کھرب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی ولی عہد نے امریکی صدر سے ملاقات میں امریکا میں ایک کھرب ڈالر سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اوول آفس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی ولی عہد کی وائٹ ہاؤس آمد پر وہ خوش ہیں اور انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنے دیرینہ دوست قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیت کے خاتمے میں بہترین کام کیا ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کی موجودہ سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر ایک کھرب ڈالر کی جائے گی۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ یہ حقیقی مواقع ہیں اور سعودی عرب کی اے آئی کے میدان میں ضروریات پوری کرنے میں مدد کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں