کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں معاشی منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے معاشی منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل، اگلے مراحل میں مزید اضلاع مستفید ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے معاشی بااختیاری کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ چترال اپر و لوئر اور دیر اپر و لوئر کے ایک ہزار مستحق گھرانوں کو دو بکریاں، چار بیگ سائیلج اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تربیت فراہم کی گئی۔

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یہ مرحلہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے مکمل کیا۔ اس کا مقصد صوبے کے چار اضلاع میں کمزور گھرانوں کی معاشی بحالی اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ اس منصوبے سے مجموعی طور پر سات ہزار دو سو پچاس افراد مستفید ہوئے ہیں۔

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے دوسرے مرحلے میں سوات، صوابی، ہری پور اور مانسہرہ کے کمزور گھرانوں کو پچیس مرغیاں، مکمل پولٹری کٹ اور پولٹری مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے گھرانوں کو گائیں، سائیلج اور جانوروں کی دیکھ بھال کی عملی تربیت دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں