بلاول بھٹو اور گورنر پنجاب کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بات چیت

بلاول بھٹو زرداری نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں 28 ویں ترمیم اور بلدیاتی انتخابات پر گفتگو کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے دوران 28 ویں آئینی ترمیم پر گفتگو کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ترمیم جلد اسمبلی میں پیش کی جائے گی اور اس کی اہمیت 27 ویں ترمیم سے زیادہ ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے گورنر کی کارکردگی کو سراہا اور مضبوط امیدواروں کی تلاش پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں قیام کریں گے اور ہر ضلع کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتیں 28 ویں ترمیم کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں اور ان کا یقین ہے کہ سب اس کی حمایت کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں