اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت منتقلی پر بار ایسوسی ایشنز میں اختلاف

اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی منتقلی پر ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آیا ہے جہاں ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے ہیں۔

ہائی کورٹ بار نے سیکریٹری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت کی ہے جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں، ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا اور سائلین کی مشکلات کم ہوں گی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے یہ خط تحریر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں