گوگل جیمینائی ایپ میں تصاویر کو ویڈیو میں بدلنے کا نیا فیچر متعارف

گوگل جیمینائی ایپ میں تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے کا نیا فیچر متعارف، ویو 3 ماڈل کی مدد سے 720p کوالٹی کی ویڈیوز تیار ہوتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنی جیمینائی اے آئی ایپ میں صارفین کو تصاویر کو چند کلکس میں ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ فیچر ویو 3 ویڈیو ماڈل کی مدد سے کام کرتا ہے اور 720p کوالٹی کی ویڈیوز تیار کرتا ہے، جن میں گفتگو، پس منظر کی آوازیں اور ماحول کی آوازیں شامل کی جا سکتی ہیں۔ فیچر میں اے آئی جنریٹڈ واٹرمارک بھی شامل ہوتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال گوگل الٹرا اور پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے اور مخصوص علاقوں تک محدود ہے۔ صارفین جیمینائی ایپ یا ویب پر جا کر ٹولز بار میں ویڈیو منتخب کر سکتے ہیں، تصویر اپلوڈ کریں اور مطلوبہ حرکت اور آواز کا انتخاب کریں۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر پہلے ان کی فلم سازی کی ایپ فلو میں موجود تھا، لیکن اب جیمینائی ایپ میں براہِ راست انیمیٹڈ تصاویر تخلیق کی جا سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیمینائی اے آئی کا یہ اپ ڈیٹ تخلیقی صلاحیتوں کو عام صارفین تک پہنچانے میں اہم قدم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں