الاسکا کے قصبے میں 66 دن تک سورج نہیں طلوع ہوگا

الاسکا کے قصبے اتکیاگوک میں 66 دن تک سورج نہیں طلوع ہوگا، رہائشی دو ماہ کی طویل رات گزاریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

الاسکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے شمالی قصبے اتکیاگوک میں 18 نومبر سے 66 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا۔ قصبے کے رہائشی ہر سال دو ماہ کی طویل رات میں گزارتے ہیں۔ اس سال 18 نومبر کو دوپہر 1 بجکر 36 منٹ پر سورج غروب ہوگا اور 23 جنوری کی دوپہر تک طلوع نہیں ہوگا۔

آرکٹک سرکل میں واقع اس قصبے کو ہر سال قطبی رات کا تجربہ ہوتا ہے جب زمین محور پر جھک جاتی ہے، جس کے نتیجے میں سورج کئی ہفتے غروب رہتا ہے۔ گرمیوں میں اس خطے میں سورج کی روشنی 24 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے، جسے مڈنائٹ سن کہا جاتا ہے۔

یہ قصبہ الاسکا کا واحد نہیں جسے قطبی رات کا سامنا ہوتا ہے، مگر یہ سب سے زیادہ شمال میں واقع ہونے کی وجہ سے پہلی جگہ ہے۔ 2 ماہ طویل رات کے دوران یہاں رہنے والوں کی جسمانی گھڑی پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں