آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم فیصل راٹھور نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کیا جو دفاع کے لئے قربانیاں دے رہی ہے۔
انہوں نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری ریاض کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اس منصب کی ذمہ داری سونپی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بےنظیر بھٹو نے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی ترجمانی کی اور ذوالفقار بھٹو کی شہادت پر کشمیر میں احتجاج کیا گیا۔














