ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو قیمت 229 روپے ہو گئی

ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ، کوئٹہ میں فی کلو 229 روپے تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے ہوگئی۔ کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں یہ قیمت 195 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190 روپے ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے میں 2 روپے ایک پیسے کمی ہوئی ہے، اور اب یہ 185 روپے 47 پیسے پر ہے۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے 24 پیسے تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں