آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل راٹھور آج مظفر آباد میں حلف اٹھائیں گے۔
مظفر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج ایوانِ صدر مظفر آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چودہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور مظفرآباد پہنچ چکی ہیں اور تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں فیصل راٹھور کو 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کے لیے 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔
چودہدری انوارالحق نے استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن آخر کار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل راٹھور اب آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔














