سفر آسان نہیں ہوگا اور ایکشن کمیٹی کی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا۔فیصل ممتاز راٹھور

فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم منتخب، پارٹی اعتماد پر پورا اترنے کا عزم

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوام کی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت 20 رکنی کابینہ تشکیل دے گی اور عوام کی فلاح کے لیے دن رات کام کرے گی۔

وزیراعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں راٹھور نے کہا کہ یہ سفر آسان نہیں ہوگا اور ایکشن کمیٹی کی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا۔

فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم ہیں، اور وہ چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہوئے ہیں۔ اوپن رائے شماری کے ذریعے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں