فلم ‘شعلے’ کا اصل اختتام 50 سال بعد دوبارہ ریلیز کی تیاری

فلم ‘شعلے’ کا اصل اختتام 50 سال بعد دوبارہ ریلیز ہو گا، سینسر بورڈ کے باعث اختتام پہلے بدلنا پڑا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی مشہور فلم ‘شعلے’ 50 سال بعد نئے اختتام کے ساتھ 12 دسمبر کو دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بھارت کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔

ہدایت کار رمیش سپی نے بتایا کہ فلم کا اصل اختتام سینسر بورڈ کی مداخلت کے باعث بدلنا پڑا تھا۔ اُس وقت بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ایمرجنسی نافذ تھی، جس کے تحت آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی گئی تھیں۔

رمیش سپی نے مزید بتایا کہ سینسر بورڈ نے فلم کے اصل کلائمیکس کو ‘بہت زیادہ پرتشدد’ قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے اسے تبدیل کرنا پڑا۔ اصل اختتام میں سنجیو کمار کا کردار گبر سنگھ کو قتل کر دیتا ہے، جو دوبارہ ریلیز میں شامل ہو گا۔

یہ فلم اب اپنے اصل اختتام کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے تاکہ ناظرین فلم کی تاریخی اہمیت سے بہتر طور پر واقف ہو سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں