سرکاری حج اسکیم 2026 کی واجبات جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی گئی۔ درخواست گزار 19 نومبر تک واجبات جمع کرا سکتے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی ہے۔ اب درخواست گزار 19 نومبر تک واجبات جمع کرا سکیں گے۔
وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست خود بخود منسوخ ہو جائے گی اور ایسے امیدوار اسکیم میں شامل نہیں ہوں گے۔
اس توسیع کا مقصد درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرنا اور مالی ادائیگی میں تاخیر سے بچنا ہے۔ وزارت نے درخواست گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد بینکوں میں واجبات جمع کرائیں تاکہ ان کے حج انتظامات مکمل اور محفوظ رہیں۔














