بلدیاتی نظام کے بل پر بات نہ کی توسندھ میں نیا صوبہ بنے گا۔مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو بلدیاتی نظام پر بات چیت کی دعوت دی، کہا اگر نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوسکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام کے بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوسکتی ہے اور سندھ میں نیا صوبہ بنے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور منظور بھی ہوگی۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو مقامی حکومتوں کے معاملے پر بات چیت کی دعوت دی، اور کہا کہ جس طرح آپ 18ویں ترمیم کا کریڈٹ لیتے ہیں، بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم کا بھی کریڈٹ لیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 27ویں ترمیم میں اس بل کو شامل کرنے کے لیے تیار نہیں تھی، تاہم حکومت نے کہا کہ آئندہ ترمیم میں لازمی اس بل کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اگر اسے چارہ نہیں دیا جائے گا تو کیسے چلے گا؟ آپ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں لیکن پی ایف سی تو ہے ہی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام کے بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوسکتی ہے اور سندھ میں نیا صوبہ بنے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں