عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور 20 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ دونوں افسران کو 20 نومبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے یہ وارنٹ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے جاری کیے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وارنٹس کی تعمیل کرائیں۔
اس کے علاوہ 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت بھی ہوئی، جس میں ملزمہ کی غیر حاضری پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔










