پاکستان میں سالانہ 2.55 فیصد آبادی میں اضافہ پائیدار ترقی میں رکاوٹ

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں 2.55 فیصد سالانہ اضافہ پائیدار ترقی میں رکاوٹ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں 2.55 فیصد سالانہ اضافے کے باعث پائیدار ترقی کا حصول ممکن نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جنہیں کنٹرول کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان بڑے پیمانے پر کاربن کا اخراج نہیں کرتا، لیکن آبادی میں مخصوص شرح کی کمی سے ملک میں کاربن اخراج میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں