پاکستان کو قرضوں سے بچنا چاہیے، امریکی ناظم الامور کا مشورہ

امریکی ناظم الامور نے پاکستان کو قرضوں کے چنگل سے بچنے اور نجکاری پروگرام پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے قرضوں کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کو اپنے نجکاری پروگرام پر بھرپور عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر مکمل عمل درآمد سے پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی کامیاب ہوگی۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان میں معاشی اصلاحات کے حامی ہیں تاکہ ملک کی معیشت مضبوط اور پائیدار بن سکے۔

ایوانِ صدر میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی اور آزاد کشمیر جانے کی تمنا کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کا اقتصادی تعاون بہت اچھا چل رہا ہے اور امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور دنیا کے کسی بھی ملک سے تعلقات بنا سکتا ہے، تاہم اپنی معاشی خودمختاری کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں وقت ملا، وہ پاکستان آئیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں