جعفرآباد میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

جعفرآباد میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

جعفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، جعفرآباد کے شاہی چوکی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد سجاد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد شاہی چوکی کے قریب پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی لیکن حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں نصیرآباد کے نوتال تھانہ کی حدود میں ربیع کینال کے قریب ریلوے پٹری پر بھی دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق، جعفر ایکسپریس ٹرین کے گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ریلوے پٹری کو نقصان پہنچا۔

دیگر متعلقہ خبریں