اڑان پاکستان فیسٹیول،شہریوں کے لئے سہولیات اور سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد میں اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ، وفاقی وزیر کی ہدایات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایف نائن پارک میں منعقدہ "اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول” کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ فیسٹیول وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام اتوار کو دن 11 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا جبکہ کنسرٹ شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر نے مختلف اسٹالز، سیکیورٹی انتظامات، پارکنگ پلان، اسٹیج سیٹ اَپ اور وزیٹر فلو کا جائزہ لیا اور تمام انتظامات کو شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے بہترین معیار کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ "اڑان پاکستان فیسٹیول کا مقصد شہریوں کو ایک محفوظ، خوشگوار اور خاندانی ماحول فراہم کرنا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ اطلاعات پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور لوگوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے گی۔

فیسٹیول میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ کنسرٹ کے لیے جدید ترین ساؤنڈ اور لائٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور دیگر اداروں نے ایونٹ کے لیے مشترکہ طور پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں