کھٹے پھل کینسر اور اسٹروک کے خطرے میں کمی کا ذریعہ

آسٹریلوی تحقیق کے مطابق کھٹے پھل کینسر اور اسٹروک کے خطرے میں کمی کے لیے مفید ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کے تحقیقی ادارے کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (CSIRO) کی تحقیق کے مطابق سنگترہ اور دیگر کھٹے پھل ٹیو مر کے بڑھنے کو روکنے کے ساتھ ساتھ اسٹروک کے خطرے کو بھی نمایاں طور پر کم کرتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھٹے پھلوں کے استعمال سے منہ، گلے اور معدے کے کینسر کے خطرے میں تقریباً 50 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ مزید برآں، روزانہ ایک اضافی سروس کھٹے پھل، پہلے سے تجویز کردہ پانچ روزانہ پھلوں کے استعمال کے علاوہ، اسٹروک کے خطرے کو 19 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

تحقیق میں کھٹے پھلوں کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ یہ جسم کو محفوظ رکھنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور ٹیو مر کے بڑھنے کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کی تحقیق کے مطابق کھٹے پھل دل کی بیماری اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔ ان میں شامل فائیٹو نیوٹرینٹس اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرکے دل کی بیماری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

برطانوی تحقیق کے مطابق، جو خواتین روزانہ نصف سے ایک لیٹر مالٹے، گریپ فروٹ یا سیب کا جوس پیتی تھیں، ان میں گردے کی پتھری بننے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں