اسلامی ممالک کی جانب سےغزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی کی امریکی قرارداد کی حمایت

پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے امریکا کی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اور امن بحالی کا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے امریکا کی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اور امن بحالی کا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، ترکیہ اور امریکا نے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

قرارداد 29 ستمبر کو سامنے آنے والے جامع امن منصوبے کا حصہ ہے، جسے شرم الشیخ میں توثیق کی گئی تھی۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ یہ عمل فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور مستقل ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرے گا۔

امریکا نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے قرارداد کی منظوری ضروری ہے، جبکہ روس نے ایک علیحدہ قرارداد پیش کی ہے۔ امریکی مشن کے مطابق یہ قرارداد صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش ہے۔

سلامتی کونسل دو سالہ مینڈیٹ پر غور کر رہی ہے جس میں غزہ میں عبوری حکومتی ڈھانچہ قائم کرنے اور عارضی عالمی فورس کی تشکیل شامل ہے جو غیر ریاستی مسلح گروہوں کو غیر فعال کرے گی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں