ادارہ شماریات کی رپورٹ میں 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 اشیا میں کمی کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے اور گزشتہ ہفتے 15 روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرغی کی اوسط قیمت میں 66 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 391 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ہوا اور نرخ بڑھ کر 121 روپے تک پہنچ گئے۔ اسی طرح گھریلو ایل پی جی سلینڈر 63 روپے مہنگا ہو کر 3083 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کیلا، آلو، گھی، خوردنی تیل، انڈے، گوشت اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ پیاز 11 روپے کمی سے 154 روپے فی کلو ہوگیا جبکہ دال چنا 7 روپے کمی کے بعد 282 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے مونگ دال، مسور دال، نمک، چینی، آٹا اور گڑ بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔















