آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متوقع

آزاد کشمیر میں وزیراعظم انوار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان، سیاسی کشیدگی میں اضافہ متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مظفرآباد میں آج سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی ہے جہاں پیپلزپارٹی وزیراعظم چوہدری انوار کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ پارٹی آج اپنے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان بھی کرے گی، جس میں چوہدری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

وزیر قانون میان عبدالوحید عدم اعتماد کی قرارداد کے ساتھ مظفرآباد پہنچ چکے ہیں جبکہ قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، جس سے اسمبلی میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد مظفرآباد میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کا امکان ہے اور حکومتی و اپوزیشن رہنما اپنی حمایت کے لیے سرگرم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں