کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر لاہور میں 85 افراد گرفتار

لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 85 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 85 افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2793 افراد گرفتار کیے گئے اور 1583 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کرایہ پر مکان یا دکان دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے عملے کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں تاکہ سکیورٹی بہتر بنائی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں