52 قوانین راتوں رات پاس کرنے والے طعنے نہ دیں۔خواجہ آصف

خواجہ آصف نے سابق حکومت پر 52 قوانین ایک گھنٹے میں پاس کرنے پر تنقید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ن لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قوانین پاس کرنے والے ہمیں آئینی ترمیم اور قانون سازی پر طعنہ دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑنے والے ہمیں اخلاقیات پر لیکچر دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے سابق جج منصور علی شاہ کے استعفے پر لکھے گئے شعر کو بھی ہدفِ تنقید بنایا اور کہا کہ ججز سیاسی مفادات کے محافظ بنے ہوئے تھے، شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کر لیتے تو شاید کوئی شرم آتی۔

دیگر متعلقہ خبریں