لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں درختوں کی کٹائی پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے تفصیلات طلب کی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں درختوں کی کٹائی پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے نجی بیکری کے باہر سے درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ عدالتی حکم میں سرکاری وکیل کو درخت نہ کاٹنے کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ای پی اے کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے اور موٹر وے پر چیکنگ پوائنٹس مقرر کر دیے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت میں موٹر وے پر عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔
پی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غالب مارکیٹ میں پارک کی تعمیر روک دی گئی ہے اور عدالت نے پارک کی تعمیر سے متعلق معاہدہ سمیت دیگر دستاویزات طلب کر لی ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔















