پنجاب میں بڑے نالوں کی بحالی کے لیے میگا منصوبے کا آغاز

پنجاب کے بڑے نالوں کی بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں راوی اور چناب بیسن کے نالوں کو ترجیح دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں بڑے نالوں کی بحالی کے میگا منصوبے کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے بڑے نالوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لیے ایک بڑا سیوریج منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

راوی اور چناب بیسن کے نالوں کو ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی شرط لازمی قرار دی ہے، بصورت دیگر این او سی جاری نہیں ہوگا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں ہڈیارہ ڈرین پر سیوریج ٹریٹمنٹ اور فلوٹنگ ویٹ لینڈز کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہڈیارہ میں سالڈ ویسٹ کلیئرنس کا نظام فعال ہو چکا ہے اور 30 کلومیٹر میں سے 10 کلومیٹر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید برآں، نالہ لئی پر 19 لاکھ گیلن یومیہ سیوریج ٹریٹمنٹ کے آزمائشی منصوبے پر غور کیا گیا ہے۔ چار دیہات میں فلوٹنگ ویٹ لینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے سیوریج ٹریٹمنٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں