لاہور میں اسموگ کے خاتمے کے لیے کرول جنگل میں شجرکاری

لاہور میں اسموگ کے خاتمے کے لیے کرول جنگل میں دس ہزار پودے لگائے گئے، جو فضائی آلودگی کا قدرتی تدارک کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ نے کرول جنگل میں دس ہزار پودے لگائے ہیں۔ یہ اقدام کمیونٹی پارٹنرشپ کے تحت 14 ایکڑ بنجر زمین پر کیا گیا۔

محکمہ فارسٹ کی اسپیشل ٹیموں نے مقامی انواع جیسے پیپل، نیم اور جامن کے درخت لگائے۔ یہ شجرکاری پاکپتن کے ماحول دوست شہری کے تعاون سے ہوئی، جنہیں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ‘گرین ایمبسڈر’ کا لقب دیا۔

شجرکاری مہم میں اسکول کے طلبہ اور رضاکار بھی شامل تھے، جس کا مقصد فضائی آلودگی اور سموگ کا قدرتی تدارک ہے۔ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن خارج کرتے ہیں، جس سے فضا کو ٹھنڈا رکھنے اور زمینی کٹاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ مہم ماحولیاتی تحفظ، عوامی صحت اور سماجی یکجہتی کے فروغ کی بہترین مثال ہے۔ مزید برآں، درخت لگانا سنت نبوی ﷺ اور صدقۂ جاریہ بھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں