پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن روک دی

پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن روک دی، نئے احکامات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل معطل کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع پہلے ہی فراہم کر دیا تھا۔

فیصلے کے تحت انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنس کی ری ویلیڈیشن و کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

صوبے میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے اور ڈی ویپنائزیشن مہم کے لیے رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے مفصل رپورٹیں 13 نومبر کی شام تک طلب کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا اور آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی۔ دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں