کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے بند، ڈسٹری بیوشن باکس چوری

کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا، کیمرے بند کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے نصب ڈسٹری بیوشن باکس چوری کر لیا گیا، جس سے کیمرے بند ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے بعد کیمرے کھمبوں سے اتار لیے گئے ہیں۔

آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوری کے وقت الارم کیوں نہیں بجا، اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ چوری اس وقت سامنے آئی جب کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ بلاول ہاؤس کے قریب مصروف ترین چورنگی پر کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونا حیران کن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں