اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دوبارہ کھل گیا اور معمولات بحال

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے بعد دوبارہ کھل گیا، سکیورٹی سخت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں حالیہ خودکش دھماکے کے بعد آج جوڈیشل کمپلیکس دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور عدالتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد معمول کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پہنچ چکی ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور وکلا کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی داخل ہونے دیا جا رہا ہے جبکہ سائلین کی تفصیلی تلاشی لی جا رہی ہے۔

سکیورٹی اداروں نے دھماکے کے مقام سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ دوسری جانب وکلا برادری نے سانحے کے خلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جبکہ فیملی کورٹس میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں