رانا ثنا اللہ: آئین میں ترمیم کسی شخصیت کے لیے نہیں

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین میں ترمیم کسی شخصیت یا سیاسی مقصد کے لیے نہیں کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کسی شخصیت یا سیاسی مقصد کے لیے نہیں کی گئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدوں کو دنیا بھر میں عزت دی جاتی ہے، صدر اور وزیراعظم جیسے عہدوں کا احترام ضروری ہے، یہ کیا بات ہوئی کہ ہر وقت کوئی صدر یا وزیراعظم جیل میں ہو۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ صدر ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی گزاریں تو استثنیٰ میں کیا حرج ہے؟ اگر صدر ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ قبول کریں تو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئینی عدالت کے ججوں کے انٹرویوز جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی تعیناتی وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہوگی، جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار بھی وزیراعظم کے پاس ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں