ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے لیے بھارت کے پانچ شہروں کا انتخاب، احمد آباد میں افتتاحی اور فائنل میچ ہوں گے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے لیے بھارت کے پانچ شہروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد ہوگا۔ بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹرافی جیتی تھی۔
احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم کو افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو اس کی میزبانی کولمبو کو دی جائے گی۔
بھارت میں میزبانی کے لیے منتخب مقامات میں ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی شامل ہیں۔ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔













