وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جو آج ہی سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی، جو آج ہی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر قانون نے بتایا کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی ہے اور ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوں گی۔ ترمیمی بل 48 شقوں پر مشتمل ہے اور آئینی عدالت کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ ججز کی تقرری پر کافی بحث ہوئی، اور اب ججز کا ٹرانسفر جوڈیشل کمیشن کے سپرد ہوگا۔ سینیٹ انتخابات کی مدت کی وضاحت دی گئی ہے تاکہ انتخابات تعطل کا شکار نہ ہوں۔

فیلڈ مارشل کے عہدے کا ذکر بھی نئی ترمیم میں کیا جائے گا، اس بارے میں تجاویز پارلیمنٹ کو بھیجی جائیں گی۔

دو تہائی اکثریت سے ترامیم منظور ہونے پر آئین کا حصہ بنیں گی۔ قومی مالیاتی کمیشن کے معاملے کو بعد میں دیکھا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں