پی آئی اے انجینئرز کا احتجاج، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

پی آئی اے کے انجینئرز کے احتجاج سے فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی آئی اے کے انجینئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ انجینئرز کے کام روک دینے سے جہازوں کی کلیئرنس میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں کراچی سے دبئی اور ملتان جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی سے لاہور، کوئٹہ اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بھی شیڈول کے مطابق روانہ نہ ہو سکی، جبکہ اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ ان کے تنخواہوں، الاؤنسز اور سروس اسٹرکچر سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔

ادھر پی آئی اے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ فلائٹ آپریشن کو متاثر کرنا مسافروں کے ساتھ زیادتی ہے۔ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، مگر اگر معاملہ جلد حل نہ ہوا تو فلائٹ شیڈول مزید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں