پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 481 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 578 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں