شیخ رشید کی عمرہ روانگی میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست دائر، سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ پر جانے سے روکنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ ان کے وکیل سردار عبدالرزاق خان نے یہ درخواست دائر کی۔
شیخ رشید کو گزشتہ روز عدالتی حکم کے باوجود ایئرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دی تھی، تاہم امیگریشن حکام نے سفر کی اجازت نہیں دی۔
توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پیر 10 نومبر کو ہوگی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب شیخ رشید کو عدالت سے کلیئرنس کے باوجود سفر کی اجازت نہ مل سکی۔













