پنجاب میں معذور افراد کے لیے معاون آلات کی موبائل ایپ متعارف

پنجاب میں معذور افراد کے لیے معاون آلات کی موبائل ایپ متعارف، گھر بیٹھے درخواست کی سہولت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے معذور افراد کے لیے ‘اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر’ موبائل ایپلیکیشن کا اجرا کر دیا۔ اس ایپ کے ذریعے معذور افراد گھر بیٹھے وہیل چیئر سمیت دیگر معاون آلات کی درخواست دے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت یہ ایپ افراد باہم معذوری کو ایک کلک پر سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے وہیل چیئر سمیت معاون آلات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم ہوں گے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے ایپ کے اجرا کی ہدایت کی، جس سے معاون آلات کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے اور پنجاب حکومت اس مقصد کے لیے کوشاں ہے۔ افراد باہم معذوری گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں، جبکہ فیلڈ افسران بھی ایپ کے ذریعے درخواستوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کر سکیں گے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر نے فیلڈ افسران کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور عوام کو اس بارے میں آگاہی دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں